Friday, March 29, 2024
HomePakistanNoor Muqadam Murder Case

Noor Muqadam Murder Case

Noor Muqadam Murder Case

نور مقدم قتل کیس میں آۓ روز نئے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ کال ڈیٹا ریکارڈ پراسیکیوشن کے مطابق ایک اہم ثبات ہے جو قاتل اور اس کے سہولتکاروں کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے۔ اس کال ڈیٹا میں نور مقدم، شوکت مقدم، ظاہر جعفر، ذاکر،عصمت ، مالی، چوکیدار، تھیراپی ورکس کے سی ای او طاہر ظہور

اور 5 ملازمین کا ڈیٹا شامل ہے، یہ سارا ریکارڈ کئی صفحات پر مشتمل ہے۔ نور کی طرف سے ظاہر کو 18 جولائی کی شام 2 میسیجز کئے گئے جس کے بعد ظاہر نے رات 9 بجے نور کو کال کی اور نور اپنے گھر سے ظاہر کے گھر آ گئی اس کے بعد نور کا موبائل ایکٹیو رہا ۔ روٹین کی کالزاور میسیجز
آتے رہے۔

سب سے اہم اور آخری کال نور کے نمبر سے قتل کی صبح 10:43منٹ پر ایک یوفون کے نمبر پر کی گئی۔ اس کال کا دورانیہ ریکارڈ کے مطابق 3 منٹ تھا۔
نور کے نمبر سے اپنے والد شوکت مقدم کو آخری کال 16 جولائی کو کی گئی۔
19اور 20 جولائی کی درمیانی شب شوکت مقدم نے اپنی بیٹی نور کو میسجز بھی کیے۔

حیران کن طور پر قاتل ظاہر کے والدذاکر نے قتل کے روز دن میں نور کے والد شوکت مقدم کو 11 منٹ لمبی کال کی۔ اس کے علاوہ ظاہر اور دیگر ملزمان کا ایک دوسرے کو کالز کا ایک لمبا سلسلہ ہے۔ انکشافات جاری ہیں۔

Join Our Telegram Channel

Previous article
Next article
RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments