Thursday, March 28, 2024
HomeSportsPresidential System And Propaganda

Presidential System And Propaganda

صدارتی نظام اور پراپیگنڈا

صدارتی نظام حکومت پر کل بات کی تھی جس میں وزیراعظم اور آرمی چیف کی رائے بھی بتائی تھی۔ لیکن جہاں صدارتی نظام پر باتیں ہو رہی ہیں۔ وہیں اس پر دوسری جانب پراپیگنڈا بھی جاری ہے۔

جو پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے اس میں فیک اکاؤنٹس کے سکرین شاٹ لگائے جا رہے ہیں جس سے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے صدارتی نظام سے۔

پراپیگنڈا تصویر میں ملاحظہ فرمائیں ↙️

ان باتوں میں آکر زیادہ تر لوگ اس پراپیگنڈے کا حصہ بن جاتے ہیں۔ جبکہ ان کو حقائق کا پتہ ہی نہیں ہوتا۔

حقیقت یہ ہے کہ

پہلے جتنے صدارتی نظام آئے وہ ڈکٹیٹر شپ کے آئے اور جمہوری نظام میں رہتے ہوئے آئے۔

اور صدارتی نظام اسلامی نظام کے قریب ترین ہے۔ جس میں عوام اپنے صدر (امیر المومنین) کو چنتی ہے صدارتی نظام میں جمہوریت کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا جمہوری ایک علیحدہ نظام ہے اور صدارتی ایک علیحدہ۔

دنیا میں تقریباً 70 فیصد ممالک میں صدارتی نظام حکومت ہے۔ اور آپ اگر دیکھیں جتنے بھی ترقی یافتہ ممالک ہیں چاہے چھوٹا یا بڑا زیادہ تر میں صدارتی نظام ہے۔

ان میں واضح مثال امریکہ ، چین ، سنگاپور اور دیگر بہت سے جن میں صدارتی نظام رائج ہے۔ اب امریکہ خود صدارتی نظام میں کام کر رہا ہے جبکہ ہمارے ہاں جمہوری نظام کو ہی چھوڑا نہیں جا رہا۔

اور جمہوری نظام کی سب سے اعلیٰ مثال یہ ہے کہ اس میں تمام فوائد اور ترقی صرف امیروں اور اعلیٰ اشرافیہ کیلئے ہیں۔ جبکہ غریب کیلئے دھکے ، رسوائی اور ذلت مقدر ہے۔

اب بھی اگر عوام ان اشرافیہ کے ہاتھوں اور ذلیل ہونا پسند کرے گی تو اس عوام کا اللہ ہی حافظ ہے۔

⬅️ اگر اپنی اور آنے والی نسلوں کی تقدیر بدلنی ہے تو آج تھوڑی قربانی دے کر صدارتی انتخابات کے ساتھ ساتھ پورا نظام تبدیل کروائیں۔ بیوروکریسی سے جان چھڑائیں اور ایک صدر چنیں جس کے پاس تمام اختیارات ہوں اور نا وہ کسی سے بلیک میل ہو۔ چھوٹے صوبے ہوں تاکہ تمام کام فوراً اور انصاف کے ساتھ ہوں۔

اب فیصلہ آپ عوام پر ہے۔ ذلت والا نظام یا اسلام کے قریب ترین صدارتی نظام جس میں عوام چنے اپنے صدر کو۔

Visit Website
Teamjix.com

Join Us On Telegram
T.me/teamjix

Join Us On Whatsapp
https://chat.whatsapp.com/D8c9fZ5YHuOCwMSJUvxHhO

Join Us On Twitter
https://twitter.com/TeamJiX_

Previous article
Next article
RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments